چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت 89 روپے 50 پیسے مقرر کی گئی لیکن ملک بھر کے شہری 115 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں، چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
چینی کی قیمت میں کمی لائیں گے، چینی کی ریٹیل قیمت مقرر کر کے اس پر فروخت یقینی بنائیں گے، حکومتی عہدیداروں کے سب ہی بیانات بس بیانات کی حد تک محدود ہوگئے۔
چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 50 پیسے مقرر تو کردی گئی لیکن کراچی کے شہری 50 روپے 50 پیسے، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، بہاولپور، حیدر آباد اور کوٹئہ کے شہری 20 روپے 50 پیسے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔
ملتان، فیصل آباد 18 روپے 50 پیسے، گوجرانولہ 17 روپے 50 لاڑکانہ اور بنوں کے شہری سرکاری ریٹیل قیمت کے مقابلے میں 15 روپے 50 پیسے فی کلو تک مہنگی چینی خرید رہے ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی 105 سے ایک 115 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
حکومت نے 30 جولائی کو چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 50 پیسے فی کلو مقرر کی تھی۔
Comments are closed.