ہفتہ 15؍صفر المظفر 1445ھ2؍ستمبر 2023ء

چینی کی قمیت مزید بڑھنے کا خدشہ، ذخیرہ اندوزی شروع

مانیٹرنگ اور کنٹرول نہ ہونے پر ڈیلرز منافع خوری کےلیے چینی ذخیرہ کر رہے ہیں، اس صورتحال کے باعث سندھ میں چینی کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی کی برآمدات کے باعث چینی کی قیمتیں بڑھنے کا اندازہ درست نہیں۔ رواں سال جنوری میں ای سی سی نے 2 لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی۔

گزشتہ مالی سال پنجاب میں 300، سندھ میں 302 روپے فی من گنے کی قیمت رکھی گئی تھی۔ مالی سال 22-2021 میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت تقریباً 87  روپے 46 پیسے تھی۔

پنجاب میں گنے کی قیمت 225 روپے اور سندھ میں 250 روپے فی من تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.