چینی کی درآمد کا 50 ہزار میٹرک ٹن کا تیسرا ٹینڈر منسوخ ہوگیا، حکومت کو درآمدی چینی 120 روپے فی کلو کی بولی موصول ہوئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینڈر چینی کی مہنگی ترین بولی موصول ہونے کے باعث منسوخ کیا گیا، چینی پورٹ پر ٹیکس چھوٹ کے بعد لینڈنگ 120 روپے فی کلو پڑنی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اخراجات ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی تقریباً 133 روپے فی کلو میں پڑتی، اس سے پہلے درآمدی چینی کی مہنگی ترین بولی117 روپے فی کلو ملی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 85 روپے فی کلو مقرر کر رکھی ہے، حکومت نے چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کر رکھی ہے۔
Comments are closed.