منگل15؍ربیع الثانی 1445ھ31؍اکتوبر 2023ء

چینی کمپنیوں نے اپنے آن لائن ڈیجیٹل نقشوں سے اسرائیل کا نام ہٹادیا

چین کی کمپنیوں بائیدو اور علی بابا نے اپنے آن لائن ڈیجیٹل نقشوں سے اسرائیل کا نام ہٹادیا

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا نام ان کمپنیوں کے آن لائن نقشوں پراب موجود نہیں۔

حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل کو ایک اور بڑاجھٹکا لگ گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بائیدو کے آن لائن نقشے اسرائیل کی تسلیم شدہ سرحدوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی علاقوں کی نشاندہی کررہے ہیں، لیکن ملک کی شناخت کے طور پر اسرائیل کا نام موجود نہیں۔

رپورٹ کے مطابق لکسمبرگ جیسے چھوٹے ملک کا نام آن لائن نقشوں پر موجود ہے، چین کی کمپنیوں کی جانب سے اس کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.