وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فنگ کی آمد پر ٹوئٹ کیا ہے۔
وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں لکھا کہ چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فنگ سی پیک کی 10 سالہ تقریبات میں شرکت کےلیے پہنچے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی آر آئی کا یہ فلیگ شپ منصوبہ پاک چین تعاون کا مظہر ہے۔
چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فنگ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، ان کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفاقی وزراء احسن اقبال اور رانا ثنااللّٰہ نے چین کے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔
Comments are closed.