چین کے نائب وزیراعظم آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق چینی نائب وزیراعظم سی پیک کے دس سال مکمل ہونے پر تقریب میں شرکت اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر حکومتی شخصیات سے بھی چینی نائب وزیر اعظم کی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی نائب وزیرِ اعظم کی آمد کے موقع پر دو روز کی تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے وزارت داخلہ کو سمری بھی ارسال کر دی ہے۔
Comments are closed.