پنجاب میں چینی مہنگی ہونے اور افغانستان اسمگلنگ کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق اب تک 4 لاکھ ٹن چینی افغانستان اسمگل ہو چکی ہے، چینی 25 روپے فی کلو مہنگی ہونے سے ملز کو 115 ارب روپے کا فائدہ ہوا ہے۔
کین کمشنر کے تحت ہونے والی تحقیقات میں اسمگلنگ میں ملوث ملز مالکان اور ڈیلرز کا بھی پتہ چلایا جائے گا، یہ بھی پتہ لگایا جائے گا کہ چینی کن راستوں سے سرحد پار بھجوائی گئی۔
کین کمشنر کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دے کر غلط فیصلہ کیا، اس ضمن میں تمام شوگر ملز سے ڈیٹا منگوا لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 130 والی چینی افغانستان 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
گزشتہ چند روز میں مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں 25 سے 30 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے، 1 کلو چینی 130روپے تک جا پہنچی ہے۔
Comments are closed.