بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چینی فوجی مشقیں تائیوان پر حملے کے منصوبے کا حصہ ہیں، تائیوانی وزیر خارجہ

تائیوانی وزیر خارجہ جوزف وو کا کہنا ہے کہ تائیوان کے اطراف چینی فوجی مشقیں تائیوان پر حملے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔

چین کا ارادہ خطے اور آبنائے تائیوان کی موجودہ حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین، فوجی مشقوں، سائبر حملوں اور معاشی جبر سے تائیوانی عوام کا حوصلہ کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

دوسری جانب چینی حکام نے تائیوانی وزیر خارجہ کے اس بیان کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.