بدھ 21؍رمضان المبارک 1444ھ12؍اپریل 2023ء

چینی فوجی سرگرمیاں آبنائے تائیوان کے امن کو نقصان پہنچا رہی ہیں، امریکا

آبنائے تائیوان میں چین کی فوجی مشقوں پر امریکا کا کہنا ہے کہ چین کی فوجی سرگرمیاں آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

امریکی انتظامیہ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا آبنائے تائیوان میں چین کی سرگرمیوں کا بغور مشاہدہ کر رہا ہے، چین کے پاس حد سے زیادہ ردعمل دینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکا چین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، چین کے ساتھ امریکی رابطوں کے ذرائع بدستور کھلے ہیں۔

واضح رہے کہ چین کی آبنائے تائیوان میں تین روزہ فوجی مشقیں آج اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.