منگل19؍ربیع الثانی 1444ھ15؍نومبر2022ء

چینی صدر کا جی 20 ممالک پر شرح سود میں کمی پر زور

چین کے صدر شی جن پنگ نے جی 20 ممالک پر شرح سود میں کمی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دولت مند ممالک شرح سود میں اضافے کے سبب ہونے والے نقصانات کو روکیں۔

انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر چینی صدر نے کہا کہ ہمیں عالمی افراط زر پر قابو پانا اور معیشت اور مالیات میں منظم خطرات کو حل کرنا چاہیے۔

چینی صدر نے کہا کہ ترقی یافتہ معیشتوں کو مانیٹری پالیسی ایڈجسٹمنٹ کے منفی اثرات کو کم اور قرضوں کو پائیدار سطح پر مستحکم کرنا چاہیے۔

صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ہمیں خوراک اور توانائی کے مسائل کو سیاسی بنانے کی سختی سے مخالفت کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نظریاتی اور سیاسی مخالفت دنیا کو تقسیم کرنے کا سبب بنے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر بین الاقوامی معاملات پر گفتگو کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.