جمعرات13؍جمادی الاول 1444ھ 8؍دسمبر 2022ء

چینی صدر شی جن پنگ کا سعودی عرب پہنچنے پر پرتپاک استقبال

چین کے صدر شی جن پنگ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پر دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔

سعودی عرب کی شاہی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے چینی صدر کے طیارے کا ملکی فضا میں استقبال کرکے ریاض کے ہوائی اڈے تک پہنچایا۔

گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے چینی صدر کا ہوائی اڈے پر پرتباک استقبال کیا۔

اس دوران مہمان صدر کو توپوں کی سلامی دی گئی۔ جبکہ دارالحکومت ریاض کی شاہراہوں پر سعودی اور چینی پرچم لہرائے گئے۔ 

چینی صدر شی جن پنگ ریاض میں تین اہم سربراہی اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ 

عرب ٹی وی کے مطابق پاکستان سمیت کمبوڈیا، انڈونیشیا اور سنیگال کے اعلیٰ سطح کے وفود بھی ان اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.