پیر 29ذیقعد 1444ھ 19؍جون2023ء

چینی صدر سے بل گیٹس کی ملاقات

چین کے صدر شی جن پنگ سے جمعے کو بیجنگ میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں چینی صدر شی جن پنگ نے دنیا بھر میں غربت میں کمی، صحت، ترقی اور انسان دوستی کو فروغ دینے کے لیے بل گیٹس اور گیٹس فاؤنڈیشن کی طویل مدتی کوششوں کو سراہا۔ 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شی جن پنگ نے کہا کہ اس وقت ایک صدی میں پہلی بار رونما ہونے والی اہم تبدیلیاں پوری دنیا میں تیز ہو رہی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ میں نے عالمی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے چینی حل فراہم کرنے کے لیے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشیٹو پیش کیے ہیں۔

کراچیمائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین…

چینی صدر کا کہنا ہے کہ چین سب سے پہلے اپنے مسائل خود حل کرنے پر توجہ دے رہا ہے، 1 ارب 40 کروڑ سے زائد آبادی والے ایک بڑے ملک کی حیثیت سے چین طویل مدتی استحکام اور پائیدار ترقی سے عالمی امن، استحکام اور خوش حالی میں اہم کردارادا کر رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین غربت کے خاتمے میں اپنی کامیابیوں کو مستحکم کرے گا اور دیہی صحت کو مسلسل بہتر بنائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.