چین میں ایک شہری نے مسیحا بن کر عمارت کی پانچویں منزل سے گرنے والی 2 سالہ بچی کی جان بچا لی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چینی شخص عمارت کے نیچے بظاہر ایک خاتون کے ساتھ کھڑے ہو کر فون پر کسی سے بات کر رہا تھا کہ اچانک ان دونوں نے دیکھا کہ 1 بچی پانچویں منزل کی کھڑکی میں لٹکی ہوئی ہے اور نیچے گرنے والی ہے۔
رپورٹس کے مطابق شین ڈونگ نامی شخص اور خاتون فوراً آگے بڑھے اور بچی کو پکڑنے کے لیے اپنے ہاتھ فضا میں بلند کیے۔
اس دوران بچی عمارت سے زمین کی طرف آئی لیکن خوش قسمتی سے نیچے کھڑے شخص نے اسے پکڑ لیا اور اس کی جان بچ گئی۔
بچی کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی کو معمولی زخم آئے ہیں لیکن اب وہ بالکل ٹھیک ہے۔
Comments are closed.