وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین کی سرمایہ کاری سے پاکستان کا معاشی منظرنامہ بدل گیا ہے۔
اسلام آباد میں منعقدہ معروف چینی بینکوں اور کمپنیوں کو ایواڈز دینے کی تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، چینی کمپنیوں اور بینکوں نے پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری سے ملک کا معاشی منظرنامہ بدل گیا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی پیک کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
Comments are closed.