چینی خصوصی سفیر برائے یوریشین امور لی ہوئی نے 16 اور 17 مئی کو یوکرین کا دورہ کیا ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق چینی خصوصی سفیر لی ہوئی نے دورے کے دوران یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کوامن مذاکرات کے لیے حالات بنانے کی ضرورت ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ چین اور یوکرین نے اتفاق کیا ہے کہ باہمی فائدہ مند تعاون کو آگے بڑھانا چاہیے۔
چینی وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ چین نے ہمیشہ یوکرین میں کشیدہ صورتِ حال ختم کرنے میں تعمیری کردار ادا کیا۔
چینی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین اپنی اہلیت کے مطابق یوکرین کو مدد فراہم کرنا جاری رکھے گا۔
Comments are closed.