بدھ 28؍رمضان المبارک 1444ھ19؍اپریل 2023ء

چینی جمناسٹ خاتون لائیو پرفارمنس کے دوران ہلاک

چین میں شوہر کے ساتھ لائیو پرفارمنس کے دوران چینی جمناسٹ معمولی غلطی کی وجہ سے موت کا شکار ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون سن کو ان کے شوہر لائیو پرفارمنس کے دوران پیروں سے پکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکے جس کے بعد وہ 30 فُٹ اونچائی سے گر کر ہلاک ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق 2 بچوں کی والدہ خاتون جمناسٹ کو حادثے کے فوری بعد اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ ہلاک ہوگئیں۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اور ان کے شوہر بغیر کسی حفاظتی سامان کے اسٹنٹ کرنے میں مصروف تھے جبکہ انہیں دیکھنے والے حیران اور خوش ہو رہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی خاتون اونچائی سے گرتی ہے تو لوگوں کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔

اس واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ پر صارفین نے ا ن دونوں افراد کی ماضی کی ویڈیوز بھی شیئر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پہلے بھی زیادہ پیسوں کے لیے بغیر حفاظتی اقدامات کے خطرناک اسٹنٹ کرچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.