چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چینی باشندے اسلامی رسم و رواج کی سختی سے پابندی کریں۔
افغانستان میں چینی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو نئی ہدایات جاری کردیں۔
چینی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ چینی باشندے کابل ایئرپورٹ اور دیگر افراتفری والے مقامات سے دور رہیں۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل ایئرپورٹ کے اردگرد سیکیورٹی صورت حال کے سبب امریکی سفارتخانے نے بھی امریکی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی جس میں کہا گیا ہےکہ امریکی شہری کابل ایئرپورٹ سے دور رہیں، صرف امریکی حکومتی نمائندے کی ہدایات پر کابل ایئرپورٹ کا رخ کریں۔
امریکی سفارتخانے نے اپنی ٹریول ایڈوائزری میں کہا ہے کہ امریکی شہری کابل ایئرپورٹ آنے سے گریز کریں، کابل ایئرپورٹ کے گیٹس کے باہر ممکنہ سیکیورٹی خطرات ہیں۔
سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکی حکومتی نمائندے کی ہدایات ملنے کے بعد ایئرپورٹ آئیں۔
سوئٹزرلینڈ نے بھی کابل سے ازبکستان کے لیے آج شیڈولڈ چارٹرڈ فلائٹ معطل کردی ہے۔ جرمنی نے بھی کابل ایئرپورٹ سے شہریوں کے انخلا کی آج شیڈولڈ پروازیں منسوخ کردیں۔
جرمن فوج نے کابل ایئرپورٹ سے تقریباً 2 ہزار افراد کا انخلا کروالیا ہے۔
دوسری جانب یورپین کمیشن کی سربراہ نے میڈرڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپین یونین نے طالبان کو تسلیم نہیں کیا ہے نہ ہی وہ جنگجوؤں سے سیاسی مذاکرات کررہی ہے۔
Comments are closed.