وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں کی بہترین سیکیورٹی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، تمام چینی باشندوں کی سیکیورٹی کا معیار ایک ہو گا۔
چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چینی بھائیوں، بہنوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات پر بے حد دکھ اور افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی بھائیوں، بہنوں کو قتل کرنے والے مجرموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، انہیں مثالی سزا ملے گی۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں چینی بھائی بہنوں کی سلامتی اپنے بھائی بہنوں کی طرح عزیز ہے۔
Comments are closed.