منگل25؍صفر المظفر 1445ھ12؍ستمبر2023ء

چینی، کھاد، گندم کی اسمگلنگ پر آئی بی کی رپورٹ میں انکشافات

انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی جانب سے کرنسی اور آئل کے بعد چینی، کھاد اور گندم کی اسمگلنگ کی رپورٹ وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ میں جمع کروا دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی، کھاد اور گندم کی پاکستان سے اسمگلنگ کے بارے میں تفصیلات رپورٹ کا حصہ ہیں۔

گندم، کھاد اور چینی کے اسمگلروں اور سرکاری اہلکاروں کی تفصیلات بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔

نگراں حکومت کی جانب سے امریکی ڈالر، چینی، کھاد اور پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایک اور بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے۔

گندم کی اسمگلنگ میں 592 ذخیرہ اندوزں کی نشاندہی کی گئی ہے، گندم کی اسمگلنگ میں 26 اسمگلر شامل ہیں۔

گزشتہ سال آئی بی نے 417 رپورٹس متعلقہ محکموں کو بھجوائی تھیں، حساس ادارے کی نشاندہی پر 90147 میٹرک ٹن ذخیرہ شدہ اور اسمگل ہونے والی گندم قبضے میں لی گئی۔

آئی بی کی رپورٹ میں اسمگلروں کی مدد کرنے والے 259 اہلکاروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومتوں میں تعینات اہلکار اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزں کو مدد فراہم کرتے ہیں۔

پنجاب میں 272، سندھ میں 244، خیبر پختون خوا میں 56، بلوچستان میں 15 اور اسلام آباد میں 5 سرکاری اہلکار اسمگلروں کے مددگار اور ساتھی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.