لاہور ہائی کورٹ نے چینلز کو ڈیفنس کے نجی اسکول کی طالبات کی لڑائی والی ویڈیو چلانے سے روک دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں اسکول میں طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کے تشدد کی ویڈیو نیوز چینلز پر چلنے سے رکوانے کے لیے دائر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت کی جانب سے پیمرا اور نیوز چینلز کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
طالبہ کی جانب سے ویڈیو نیوز چینلز پر چلنے سے رکوانے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے نجی اسکول میں طالبات کی جانب سے اپنی کلاس فیلو پر تشدد کے واقعے پر ڈی سی لاہور نے اسکول کی رجسٹریشن معطل کر دی تھی ۔
ڈی سی لاہور نے اگلی سماعت تک نجی اسکول کی رجسٹریشن معطل کی تھی ۔
Comments are closed.