بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چین، 133مسافروں کو لیکر جانے والا طیارہ گِر کر تباہ

 چین میں 133 مسافروں کو لے کر جانے والا طیارہ گِر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کا بوئنگ737 طیارہ چین کے علاقےکومنگ سے گوانگ زو جا رہا تھا۔

اطلاعات ہیں کہ بوئنگ737طیارہ چین کےگوانگ شی ریجن میں گر کر تباہ ہوا۔

پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے 360 مسافروں کے طیارے میں اکیلے سفر کر کے سب کو حیران کردیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہیں۔

مینجمنٹ بیورو کے مطابق بوئنگ 737 طیارہ گِرنے کے نتیجے میں پہاڑوں میں خوفناک آگ لگ گئی۔

 ایوی ایشن سیفٹی نیٹ ورک کے مطابق چین کا آخری جیٹ حادثہ 2010 میں ہوا تھا، جب ہینان ایئر لائنز کا ایک ایمبریئر ای-190 علاقائی جیٹ کم مرئی میں یچون ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا۔

پاکستانیوں کا اسکول کی ڈیسک پر یا عام عوامی جگہوں پر اپنا نمبر لکھ دینا تو عام بات ہے لیکن پی آئی اے طیارے میں بھی ایک مسافر نے اپنا نمبر لکھ چھوڑا۔

اس حادثے کے نتیجے میں  جہاز میں سوار 96 میں سے 44 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.