جمعرات 3؍ذوالحجہ 1444ھ22؍جون 2023ء

چین، ریستوران میں دھماکے سے 31 افراد ہلاک

چین کے شمالی ضلع میں ریستوران میں دھماکے سے 31 افراد ہلاک ہوگئے۔

دھماکے کے بعد ریستوران میں آگ لگ گئی، جس سے 7 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا ہے، واقعہ کے سبب علاقے میں ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ریستوران میں گیس لیکیج کے باعث اس وقت دھماکا ہوا جب رات کے اوقات لوگ بار بی کیو سے لطف اندوز ہورہے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.