hookup sites like craigslist hookup Mansfield Center hookup Monmouth Junction NJ hookup Millerton best totally free hookup app 80 hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیمپئنز ٹرافی کے 5 سال، PCB نے سرفراز کی ویڈیو جاری کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج ہی کے دن 2017 میں بھارت کو فائنل میں ہرا کر چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی، اس حوالے سے پی سی بی نے سابق کپتان سرفراز احمد کی ویڈیو جاری کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آج پاکستان ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جیتے پانچ سال ہو گئے، اس حوالے سے یادیں بہت زیادہ ہیں۔

سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 2017 میں آج کے دن بھارت کو ہرا کر چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی، تمام کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

چیمپئنز ٹرافی 2017 کا فائنل دنیا بھر میں رہنے والے…

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ہمارے سفر کا آغاز بھارت کے خلاف میچ سے ہوا تھا، اس میچ کے بعد ہم سب مل کر بیٹھے اور سینئرز نے بہت کچھ شیئر کیا۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لئے 339 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں بھارتی ٹیم صرف 158 رنز ہی بنا سکی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.