چیلسی نے سپر کپ کے فائنل میں اسپینش کلب ویا ریال کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا، میچ کا فیصلہ پنلٹی شوت آؤٹ پر ہوا۔
نادرن آئرلینڈ کے ساؤتھ بیلفاسٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سپر کپ کے فائنل میں چیلسی کی جانب سے زی یش نے میچ کے 27 منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی تاہم یہ برتری پہلے ہاف تک ہی قائم رہی۔
دوسرے ہاف میں ویا ریال کے جیرارڈ مورینو نے گول برابر کر دیا اور مقررہ وقت اور ایکسٹر ٹائم میں بھی میچ برابر رہا۔
اس کے بعد فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر کیا گیا جس میں چیلسی نے 5 کے مقابلے میں 6 گول سے فتح حاصل کی۔
چیلسی کے متبادل گول کیپر کیپا ارایزا بلاگا نے ویا ریال کے کپتان راول البیول کی پنلٹی روک کر ٹیم کو فتح دلائی۔
Comments are closed.