چیف سیکریٹری پنجاب نے الیکشن کمیشن کو قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک دن میں کروانے کی تجویز دے دی۔
چیف سیکریٹری پنجاب نے کہا کہ الیکشن کمیشن ترجیحی بنیادوں پر قومی اور صوبائی اسمبلی کے الیکشن ایک دن میں کروائے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا نہ کیا گیا تو انتخابات پر اخراجات تقریباً دگنے ہوجائیں گے، ایسی صورتحال میں قانون نافذ کرنے والے ادارے فول پروف سیکیورٹی فراہم نہیں کرسکیں گے۔
چیف سیکریٹری پنجاب نے مزید کہا کہ ان انتخابات میں امن و امان کو برقرار رکھنے کےلیے تقریباً 42 ارب روپے درکار ہوں گے۔
Comments are closed.