چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے سیلاب سے متاثرہ آبی راستوں کا جائزہ کیا۔
کمشنر، ڈی سی،سیکریٹری پاور،ڈی جی این ایچ اے اور سی او ایف ڈبیلو او بھی ان کے ہمراہ تھے۔
چیف سیکریٹری جی بی محی الدین نے گلیشیئر سے تباہ زرعی چینلز کی بحالی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا رہی ہے۔
محی الدین نے بتایا کہ علاقے میں انٹرنیٹ اور فون کے نظام کو ایف ڈبلیو او بحال کر رہی ہے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت، چئیرمین این ڈی ایم اے اور چیئرمین این ایچ اے نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی وادیٔ ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کے اخراج نے تباہی مچا دی، حسن آباد میں پل گرنے کے بعد 22 گھر خالی کرا لیے گئے۔
شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہو گیا تھا، پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث شاہراہِ قراقرم پر بنا حسن آباد پل گر گیا۔
Comments are closed.