چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے صوبائی امور میں لفظ بیورو کریٹس استعمال نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
بلوچستان سول سروس اکیڈمی کے پہلے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی گریجویشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے پاس آؤٹ سول سروس افسران میں اسناد تقسیم کیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے کہا کہ آئندہ بیورو کریٹس کے بجائے پبلک سروینٹس کا لفظ استعمال کیا جائے گا۔
عبدالعزیز عقیلی کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سول سروس اکیڈمی کا قیام صوبائی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان کو معاشی اقتصادی اور پسماندگی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔
Comments are closed.