بلوچستان ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹریز کی بعد از ریٹائرمنٹ مراعات کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
جسٹس ہاشم کاکڑ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا ہے۔
سابق چیف سیکریٹریز کو بلوچستان، کراچی، اسلام آباد میں سرکاری ریسٹ ہاوسز میں مفت رہائش کی سہولت دی گئی تھی۔
سابق چیف سیکریٹریز کو پروٹوکول کے ساتھ پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی دی گئی تھی۔
اس کے علاوہ سابق چیف سیکریٹریز کو تاحیات گن مین، ڈرائیور اور ماہانہ 250 لیٹر پیٹرول کی مراعات حاصل تھیں۔
Comments are closed.