وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے چیف سیکرٹری کامران افضل کو آج ہی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جانے اور بحالی کے کاموں کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کردی۔
پرویز الٰہی نے سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے مالی امداد میں اضافے کی منظوری بھی دے دی۔
دوسری جانب مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران سیلاب زدگان کو بے یارو مددگار چھوڑ کر بیرونی دوروں میں مصروف ہیں۔
عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب قطر میں نہیں پاکستان میں آیا ہے، ان ڈاکوؤں کے ٹولے کو سیلاب میں ڈوبی قوم نظر نہیں آرہی۔
Comments are closed.