جمعرات 30؍ربیع الاول 1444ھ27؍اکتوبر 2022ء

چیف سلیکٹر کو گھر چلے جانا چاہیے، عاقب جاوید

سابق کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے خلاف ہار کے بعد چیف سلیکٹر کو گھر چلے جانا چاہیے جب سے یہ ٹیم سلیکٹ ہوئی ہے کوئی مطمئن نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں بات کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ ہماری ٹیم اپنے نمبر سے پیچھے ہٹ نہیں رہی، ، ہم تقریباً ٹورنامنٹ سے باہر نظر آ رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ دنیا 130 اسٹرائیک ریٹ پر کرکٹ کھیل رہی ہے، ہمیں بھی ایسی ہی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

عاقب جاوید نے کہا کہ اچھا کپتان ہوتا تو پتہ ہوتا مسئلہ کہاں آ رہا ہے، یہاں تو یہ ہو رہا ہے کہ تو کپتان اور میں وائس کپتان بس۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی 70 فیصد فٹ ہیں، اگر فخر فٹ نہیں تھا تو اُسے کیوں لیکر گئے، لگ رہا ہے ہم گیم سے باہر ہیں۔

سابق کرکٹر کاکہنا تھا کہ رمیز راجہ کے پاس سارے پاور ہیں، ڈھونڈنے سے اگلی پلیئنگ الیون مل جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر شاداب ٹیم میں چار یا پانچ پر بیٹنگ کر رہا ہے تو اس سے شرمناک بات کوئی نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.