پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفیٰ دے دیا۔
اس حوالے سے اپنے بیان میں انضمام الحق نے کہا کہ لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرتے ہیں، مجھ پر سوال اٹھے تو استعفی دینا بہتر سمجھا۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ مجھ پر سوال اٹھے گا تو بہتر ہے سائیڈ پر ہوجاؤں۔
انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ پی سی بی انکوائری کرے، میں دستیاب ہوں۔
انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بغیر تحقیق کے باتیں کی جارہی ہیں، جس نے بھی کہا ثبوت دیں۔
خیال رہے کہ رواں برس اگست میں سابق کپتان انضمام الحق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا۔
انضمام الحق نے افغانستان کے خلاف سیریز، ایشیا کپ اور ورلڈکپ کےلیے پاکستانی ٹیم منتخب کی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر تھے۔
Comments are closed.