سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز کے درمیان اختلافات ختم کرنے کے لیے عشائیہ دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے سپریم کورٹ کے ججز کے اعزاز میں گزشتہ رات عشائیہ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز عشائیے میں سپریم کورٹ کے 15 میں سے 14 ججز نے شرکت کی۔
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس فائز عیسیٰ نے عشائیے میں شرکت نہیں کی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی جانب سے عشائیے کا مقصد ججز کے درمیان اختلافات ختم کرنا تھا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر عید کے بعد چیف جسٹس پاکستان ساتھی ججز کے اعزاز میں عشائیہ دیتے ہیں۔
Comments are closed.