چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سمیت 4 ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کر دی گئی۔
چیف جسٹس عمر عطابندیال، جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجازالاحسن کے خلاف شکایت دائر کی گئی ہے جبکہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف ایک اور شکایت دائر کرا دی گئی۔
جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سردار سلمان ڈوگر ایڈووکیٹ نے شکایت درج کرائی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت چاروں ججز کو عہدے سے ہٹایا جائے، چاروں ججز مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چاروں ججز نے آرٹیکل 209 کی خلاف ورزی کی، غلام محمود ڈوگر اور صوبائی انتخابات کیس میں ججز نے مس کنڈکٹ کیا۔
شکایت کی کاپیاں سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگر ممبران کو بھی ارسال کردی گئیں۔
Comments are closed.