امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے الیکشن مسئلہ پر ازخود نوٹس لے کر خود کو مشکل میں ڈالا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کا معاملہ عوام سے جڑا ہے، بہتر ہوتا اس پر چیف جسٹس فل کورٹ بناتے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے تسلسل کے لیے الیکشن ناگزیر ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ڈائیلاگ کی طرف آنا ہوگا، سیاسی جماعتوں میں ڈیڈلاک برقرار رہا تو کوئی اور فائدہ اٹھا لے گا۔
سراج الحق نے کہا کہ بحران میں کمی کے لیے پارلیمانی جماعتوں کو ڈائیلاگ کی طرف لا رہے ہیں۔
Comments are closed.