پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے آخری دن بھی متنازع فیصلہ دیا، ہمیں آج کے عدالتی فیصلے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) قانون ہم نے مشرف دور اور بعد میں بھی بھگتا ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ہمارے کسی رکن کو نیب قانون میں سزا نہیں ہوئی، ہم تو چاہتے ہیں کہ 50 ہزار روپے کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ یہ بھی دیکھ لیا جائے کہ پارلیمنٹ کے بنائے قانون کو چند متنازع ججز اپنی مرضی کا بینچ بنا کر پارلیمنٹ کی توہین کریں اور قانون کو نہ مانیں۔
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ نیب قانون بحال ہوتا ہے تو اب بھگتنا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ہے۔
Comments are closed.