چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں انصاف فراہم کرنے والے ادارے مزید فعال ہوں گے۔
چیئرمین سینیٹ نے جسٹس فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
واضح رہے کہ آج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
ایوانِ صدر اسلام آباد میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قاضی فائز عیسیٰ سے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔
Comments are closed.