چیف جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ افسران و اسٹاف سے الوداعی خطاب کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔
چیف جسٹس نے دوران خطاب خود کو ڈوبتے سورج سے تشبیہ دی اور کہا کہ میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ بطور سپریم کورٹ جج 9 سال بڑے اچھے گزرے، آپ لوگوں کا ابھی وقت پڑا ہے، آپ سب اپنی بھرپور لگن سے کام کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک کو معاشی و دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، جب سب اکٹھے ہوں گے تو یہ بحران نہیں رہے گا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ سب کے تعاون کا بہت بہت شکریہ۔
Comments are closed.