عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس صاحب اپنی ساکھ کھو چکے ہیں، وہ اپنے مینڈیٹ سے تجاور کرتے ہیں تو پھر سب کر سکتے ہیں۔
ایمل ولی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتخابات 8 اکتوبر کو پورے ملک میں بیک وقت ہونے چاہئیں، 8 اکتوبر کو الیکشن نہیں ہوئے تو سب سے پہلے میں سڑک پر ہوں گا۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ کسی تہذیب یافتہ قوم کی سپریم کورٹ میں ایسے حالات نہیں ہوں گے، سپرپم کورٹ کا مطلب چیف جسٹس نہیں تمام ججز ہیں، چیف جسٹس کو مستعفی ہونا چاہیے۔
اے این پی رہنما نے سوال کیا کہ پنجاب اسمبلی میں قبل از وقت انتخابات ہیں تو خیبر پختونخوا میں کیوں نہیں؟
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس چاہتے ہیں کہ تخت لاہور کی لڑائی بھی پختونخوا سے لڑی جائے۔
ایمل ولی کا کہنا تھا کہ 3 مئی کو سیکیورٹی سے متعلق اے پی سی بلانے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے تو ان کو بھی اے پی سی کی دعوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر فوری طور پر عمل درآمد ہونا چاہیے، مذاکرات اور آپریشن پر اب یہ قوم تیار نہیں۔
Comments are closed.