بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ مصر کے مصطفیٰ الصرتی نے جیت لی

چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل مصر کے مصطفیٰ الصرتی نے جیت لیا، فائنل میں ہانگ کانگ کے فنگ یپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، فائنل میچ پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سپر نے لائیو نشر کیا۔

کراچی کے روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں چیمپئن شپ کا فائنل زبردست رہا، فیصلہ کن معرکے میں مصر کے مصطفیٰ السرتی نے ہانگ کانگ کے فنگ یپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

پہلا گیم مصری کھلاڑی نے 11 پانچ سے جیتا، دوسرے میں ہانگ کانگ کے فنگ یپ نے سات کے مقابلے میں 11 پوائنٹس سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے گیم میں پھر مصطفیٰ الصرتی نے کم بیک کرتے ہوئے 11 سات سے جیت کر برتری حاصل کی، چوتھے گیم میں ہانگ کانگ کے فنگ یپ نے 11-3 سے کامیابی سمیٹ کر مقابلہ دو دو سے برابر کر دیا۔

پانچویں اور آخری گیم میں دلچسپ مقابلے کے بعد مصری کھلاڑی نے11-9  سے فتح سمیٹ کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تھے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستان آمد خوش آئند ہے۔

اختتام پر مہمان خصوصی نے چیمپئن شپ کے فاتح اور رنر اپ میں انعامات تقسیم کیے۔

فاتح پلئیر کو ٹرافی کے ساتھ 3 ہزار 610 یو ایس ڈالر دیے گئے۔فائنل میچ کو پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سپر نے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.