اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

چیف الیکشن کمشنر نے صدرِ مملکت کے خط کا جواب دیدیا

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے متعلق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط کا جواب دے دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کی سیکشن 57 میں 26 جون کو ترمیم کردی گئی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن کو تاریخ یا تاریخیں دینے کا اختیار ہے۔

علاوہ ازیں صدر کے چیف الیکشن کمشنر کو بھیجے گئے خط کے معاملے پر الیکشن کمیشن  کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صدرِ مملکت کے خط پر غور کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی سے چیف الیکشن کمشنر ملاقات نہیں کریں گے۔

اسلام آبادصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل…

صدر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط میں کہا تھا کہ الیکشن کی تاریخ اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ سے 90 دن سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

صدرِ مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کے نام اپنے خط میں کہا تھا کہ 9 اگست 2023 کو وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کی۔

واضح رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو بدھ یا جمعرات کو (آج) ملاقات کی دعوت دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.