ایم کیو ایم پاکستان کا 2 رکنی وفد کچھ دیر میں چیف الیکشن کمشنر سے اسلام آباد میں ملاقات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول اور رکن قومی اسمبلی ابوبکر شامل ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں بلدیاتی حلقہ بندیوں سمیت دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق 6 اہم اداروں سے فوری رپورٹ لینے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کو سیکریٹری داخلہ، چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، صوبائی الیکشن کمشنر اور محمکۂ موسمیات سے رپورٹ لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
Comments are closed.