چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ چیف جسٹس کی دعوت پر سپریم کورٹ آئے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن اور اٹارنی جنرل بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ججز کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات لاہور ہائیکورٹ کے آر اوز سے متعلق حکم سے پیدا ہونے والی صورتِ حال پر ہوئی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے پہلے 2 سینئر ججز سے ملاقات کی اور لاہور ہائی کورٹ کے آرڈر سے متعلق سینئر ججز سے مشاورت کی، اس مشاورت کے بعد اٹارنی جنرل اور چیف الیکشن کمشنر کو طلب کیا گیا۔
Comments are closed.