چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پاک فوج کو مراسلہ لکھ دیا، جس میں انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی کی درخواست کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے سندھ کے بلدیاتی اور ضمنی انتخابات کے لیے سیکیورٹی کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مراسلے میں پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
این اے 245 کراچی کے ضمنی انتخابات کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی کے7 سوات کے ضمنی انتخابات کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے مراسلے میں گزشتہ انتخابات میں پاک فوج کے تعاون کی تعریف کی گئی ہے۔
Comments are closed.