تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ہر قسم کے تکلفات سے آزاد ہو کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیں۔
پی پی 7 میں ضمنی انتخاب کے نتائج کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے پر رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ مایوس کن ضرور ہے مگر باعث تعجب نہیں۔
سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں کی طویل فہرست ہے جنہیں ہائیکورٹس نے کالعدم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر بھی کمیشن نے ہائی کورٹ کی ہدایات سے مکمل صرفِ نظر کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئین و قانون اور قواعد و ضوابط سے نکل کر معاملات دیکھے جائیں تو ایسے فیصلے آتے ہیں۔
Comments are closed.