پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر عام انتخابات کی تاریخ کو دبا کر بیٹھے ہیں۔
لاہور میں عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کس حیثیت سے بجٹ منظور کرسکتی ہے؟
انہوں نے کہا کہ یا چیف الیکشن کمشنر نے نگراں حکومت کو بجٹ منظور کرنے سے روکا نہیں۔
پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ کب سے سن رہے ہیں کہ الیکشن ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر صاحب اب تو الیکشن کی تاریخ دے دو۔
خیال رہے کہ لاہور کی ضلع کچہری نے سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
Comments are closed.