اتوار 26؍شعبان المعظم 1444ھ19؍مارچ 2023ء

چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کا ایم این اے محسن داوڑ کو جواب

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو جواب دے دیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے بدھ 22 مارچ کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر محسن داوڑ کے ٹوئٹ پر مریم نواز نے جواب میں کہا کہ محسن بھائی، میں اپنے پشتون بھائی کا انتہائی ادب اور احترام کرتی ہوں، اتنا ہی ادب و احترام دیگر صوبوں کے بھائیوں کا بھی کرتی ہوں۔

ن لیگی چیف آرگنائزر نے مزید کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ محسن داوڑ اُن سے کوئی ایسی بات منسوب نہیں کریں گے جو وہ کبھی نہیں کہنا چاہتیں۔

اس سے قبل محسن داوڑ نے مریم نواز کی سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ کو تعصب پر مبنی قرار دے کر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.