بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں ثانیہ نشتر نے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ثانیہ نشتر کا مزید کہنا ہے کہ پسماندہ لوگوں کی خدمت کرنا میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز رہا ہے۔
انہوں نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے آپ نے مجھے اس خدمت کا موقع دیا، آپ کی قیادت میں ملک کی خدمت کرنا اعزاز کی بات تھی۔
Comments are closed.