چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے آج صبح 10 بجے پیش کیا جائے، الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
وارنٹ توہین الیکشن کمیشن کیس میں جاری کیے گئے، وارنٹ کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے آج الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
وکیل شیر افضل مروت نے اپنے مؤکل چیئرمین پی ٹی آئی کی آج الیکشن کمیشن میں پیشی کی تصدیق کر دی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.