چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔
توشہ خانہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی ہے جس میں فیصلہ کالعدم قرار دینے اور ٹرائل دوبارہ شروع کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
اٹک جیل میں ملاقات کے بعد وکیل نعیم پنجوتھا نے چیئرمین پی ٹی آئی سے وکالت ناموں پر دستخط بھی کرا لیے ہیں۔
نعیم پنجوتھا کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی کور کمیٹی کے فیصلوں کو اپنی منظوری سے مشروط کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیل میں کیڑے ہوتے ہیں، جائے نماز بچھانے کی بھی جگہ نہیں ہے۔
Comments are closed.