جمعرات 27؍صفر المظفر 1445ھ14؍ستمبر 2023ء

چیئرمین PTI نے اٹک جیل میں خود کے محفوظ ہونے کا بتایا ہے: تفصیلی فیصلہ جاری

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے لیے قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں آج کی سماعت کا تفصیلی فیصلہ تحریر کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اٹک جیل میں خود کے محفوظ ہونے کا بتایا ہے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 4 صفحات پر مشتمل آج کی سماعت کا تفصیلی فیصلہ تحریر کیا ہے۔

عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ وزارتِ قانون نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اٹک جیل میں سماعت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

خصوصی عدالت نے اٹک جیل میں سماعت کرتے ہوئے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی۔

تفصیلی فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل حکام کے رویے سے متعلق سوال کیا۔

خصوصی عدالت نے تحریری تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں مشکلات یا شکایت کے بارے میں سوال کیا۔

عدالت نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اٹک جیل میں جیل حکام کے رویے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلی فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اٹک جیل میں خود کے محفوظ ہونے کا بھی بتایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.